فٹ بال ورلڈ کپ، دنیا قطر کی بہترین تاریخ، ثقافت اور میزبانی سے لطف اندوز ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا عالمی کپ کے میزبان ملک کی بہترین تاریخ، ثقافت اور میزبانی سے لطف اندوز ہوگی۔فٹبال کا سب سے بڑا عالمی میلہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز آج قطر میں رنگا رنگ تقریب سے ہو رہا ہے، پہلا میچ میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے پاکستان اور عوام کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی پر امیر قطر کو مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ قطرکے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر دنیا قطر کی بہترین تاریخ، ثقافت اور میزبانی سے استفادہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے