فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز بھوک ہڑتال پر تشویشناک حالت میں پہنچ چکے ہیں اور حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے،باسط شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایپکا بی ایم سی کے صدر باسط شاہ،جنرل سیکرٹری میر مشتاق احمد لہڑی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ندیم احمد،سینئر نائب صدر ملک امان اللہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عمر،نائب صدر گل خان بنگلزئی، اکرم بنگلزئی، سلیم رند،حافظ محمد عثمان رخشانی نے فزیوتھراپسٹ کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز بھوک ہڑتال پر تشویشناک حالت میں پہنچ چکے ہیں اور حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے بڑی مشکل کھٹن محنت کے بعد بڑی امید کے ساتھ گریجویشن مکمل کیجاتی ہے معلوم نہیں حکومت کی پالیساں کیا ہیں اور کس طرح مرتب کیجاتی ہیں ہونا تو یہ چاہئے کہ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد روزگار کے مواقع حکومت فراہم کرتی مگر ناقص پالیسوں کی بدولت فزیوتھراپسٹ کو آپنے حقوق کیحصول کے لیے احتجاج کرنا پڑرہا ہے یہاں تک کہ مجبور ہوکر آپنی جانیں داو پر لگا چکے ہیں گزشتہ 12 روز سے بھوک ہڑتال پر موجود فزیوتھرپسٹ کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں اور حکومت بدستور ہٹ دھرمی کامظاہرہ کررہی ہے ایپکا بولان میڈیکل کالج حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان فزیوتھراپسٹ کے مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے