شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت ناساز؛ اپینڈکس کا آپریشن
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔شاہین شاہ آفریدی گزشتہ دو روز سے اپینڈکس کے شدید درد میں مبتلا تھے، تکلیف بڑھنے پر انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا آپریشن ہوا۔شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر دراز ہیں۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں اپینڈیکٹومی (appendectomy) کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے، اب ان کی حالت بہتر ہے تاہم دعاؤں کی درخواست ہے۔شاہین شاہ آفریدی اس وقت ان فٹ ہیں، معالجین نے انہیں کم از کم 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم اب اپینڈکس کے آپریشن کے بعد ان کا آرام مزید طویل ہوسکتا ہے۔