حیدرآباد، ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق،4زخمی

حیدرآباد(ڈیلی گرین گوادر)نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی ٹرک سے ٹکراگئی۔موٹروے پولیس کے مطابق کار سوار کراچی سے حیدرآباد جارہے تھے کہ نوری آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں 3 کار سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری ٹراما سینٹر منتقل کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے