بی این پی ضلع خضدار کے صدرشفیق الرحمٰن ساسولی نے خضدار گریڈ اسٹیشن میں نئے فیڈر کا افتتاح کردیا
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ایم این اے خضدار سردار اختر جان مینگل، بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وفاقی وزیرِ مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی کی جانب سے خضدار ٹاون کیلئے ایک نئے فیڈر کا قیام عمل میں لایا گیاتھا جس کا کام تکمیل کو پہنچ گیا۔ بی این پی ضلع خضدار کے پریزیڈنٹ شفیق الرحمٰن ساسولی نے خضدار گریڈ اسٹیشن میں نئے فیڈر کا افتتاح کردیا۔درایں اثناء لائن سپریٹنڈنٹ عبدالروف، ایس ڈی او واپڈا عنایت اللّہ، ایس او محمدبخش ودیگر واپڈا حکام نے شفیق الرحمٰن ساسولی، حافظ حمید اللہ مینگل، سفرخان مینگل، ٹکری بشیراحمد جتک، میرسعداللّہ خان مینگل و دیگر عمائدین کو تفصیلی بریفنگ دی۔واضح رہیکہ بی این پی کے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی و وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی کے دورہ خضدار کے نتیجے میں خضدار سٹی ون اور سٹی ٹو پہ اضافی بوجھ کو مدّنظر رکھتے ھوئے ٹاون فیڈر کے جلدقیام کا فیصلہ کیاگیا جو پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔ خضدار کے ایک اور فیڈر کو 20-26 MVA ٹرانسفارمر سے تبدیل کر کے 40MVA ٹرانسفارمر کیا گیا۔ اسی طرح وڈھ کو 20-26 MVA میں تبدیل کیا گیا۔ انکے علاوہ ضلع خضدار میں بی این پی کی جانب سے مزید 28 واپڈا کے کام تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ جن میں جھالاوان میڈیکل کالج فیڈر، 132 کے وی خضدار گریڈ اسٹیشن و دیگر کام شامل ہیں۔ ان کاموں کے مکمل ہونے سے توانائی کے مسائل حل ہوجائیں گے۔اس موقع پر انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللّہ مینگل، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد جتک، بی این پی تحصیل خضدار کے صدر سفرخان مینگل، ضلعی نائب صدر نوراحمد میراجی، سینئر رہنما میر سعداللّہ خان مینگل، میر محمدصادق غلامانی، محمد اسلم نوتانی، ایڈوکیٹ غلام نبی مینگل، قادر شہزاد بلوچ، ٹکری علی مینگل، محمدایوب عالیزئی، خدا بخش غلامانی، اسداللّہ غلامانی، مختیار احمد موسیانی، رئیس اعجاز احمد مینگل، حزب اللّہ میراجی مینگل، حفیظ جام، حفیظ نوتانی، حفیظ شاہ، عبدالفتاح غلامانی، غلام سرور مینگل، رئیس طفیل احمد گزگی، میر سونا خان مینگل، کامران مینگل، کامریڈ گل محمد، عبدالمنان محمد زئی، عبدالقادر غلامانی، اسداللّہ محمدزئی ودیگر سنگت موجود تھے۔