پلندری آزادکشمیر میں اسکول وین کھائی میں جاگری، 3 طالبات جاں بحق

پلندری(ڈیلی گرین گوادر) ہلاں کالا کوٹ کے مقام پراسکول وین کھائی میں گرنے سے 3 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔پلندری آزاد کشمیر میں ہلاں کالاکوٹ کے مقام پر اسکول وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین طالبات جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جب کہ پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں اب تک 3 طالبات کی موت کی تصدیق ہوئی ہے اور دیگر طالبات اور ایک ڈرائیور بھی زخمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے