وزیراعلیٰ بلوچستان سے عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا گورناتھاناماہیپالا کی ملاقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا گورناتھاناماہیپالا کی ملاقات ۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور سیکریٹری صحت حافظ طاہر بھی موجود تھے۔عالمی ادارہ صحت کا سیلاب متاثرین کی امداد اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر حکومت بلوچستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔عالمی ادارہ صحت کا وزیراعلئ کی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا گورناتھاناماہیپالا نے کہا کہ حکومتی مشنری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فعال کردار ادا کر کے متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا۔سیلابی بحران بہت شدید تھا صوبائی حکومت کی کوششوں سے قابو پانا ممکن ہوا۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانے ماں اور بچوں کی صحت اور غذائی ضروریات پورا کرنے میں ڈبلیو ایچ او بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ملاقات میں بلوچستان میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں عالمی ادارہ صحت کے تعاون میں اضافہ سے اتفاق کیا۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ای پی آئی کے تحت پولیو خسرہ اوربچوں کے دیگر امراض پر قابو پانے کے لیۓ تعاون کے فروغ کی یقین دہانی کرائی۔مزید ویکسینیشن مراکز کے قیام سی ٹی سکین ایمبولینس اور ہیلتھ ورکرز کے لیۓ موٹر سائکلیں فراہم کی جائیں گی ۔