مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا سانحہ ارتحال کے باعث پاکستان عظیم محسن سے محروم ہوگیا، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ سراج الدین مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر حاجی صالح محمد مفتی رحمت اللہ ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل اور حافظ دوست محمد اور نے مفتی اعظم پاکستان وصدر جامعہ دارالعلوم کراچی حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں علماء کے استاد، عالم اسلام کا عظیم سرمایہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا سانحہ ارتحال کے باعث پاکستان عظیم محسن سے محروم ہوگیا، صدیوں بعد اس قسم کے آفتاب و ماہتاب علم و عمل سے فیض یاب لوگ پیدا ہوتے ہیں۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کا ایک اور باب بند ہوکرپاکستان علمی سانحہ سے دوچارہوا،مولانا کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں کیا جاسکے گا،انہوں نے کہا مفتی صاحب کی علمی اور دینی خدمات آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہیں،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی رحمہ اللہ علیہ کے لواحقین وتلامذہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے