حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے لئے مرکزی قافلہ 25 نومبرکوکوئٹہ سے رونہ ہوگا، پی ٹی آئی بلو چستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی صوبائی کابینہ، ضلعی تنظیمات اور تمام ونگز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 25 نومبر 2022 بروز جمعہ دوپہر 1بجے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا مرکزی قافلہ صوبائی سیکرٹریٹ شہباز ٹاؤن کوئٹہ سے نکلے گا، تمام ضلعی تنظیمات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے بھرپور تیاری کر لے اور بلوچستان کے مرکزی کافلے میں شیڈول کے مطابق شامل ہو جائے۔