بلوچستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سبزی اورپھلوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں،عوام پریشان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سبزی اورپھلوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں سبزی پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا،صوبے میں بھنڈی 180،مٹر 250،گوبی اوربیگین 70 سے 80 روپے فی کلو جبکہ آلو 120،پیاز 100 اور ٹماٹر 200 روپے فی کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں، مار کیٹ میں ادرک لہسن 80 سے 100 روپے پاؤ جبکہ سب سے سستی سبزی شلجم 60 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ مار کیٹ میں انار 120 سے 300 سیب 70 سے 160 روپے اورامرود 80 روپے کلو اور کیلے 120 سے 200 روپے درجن بیچے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے