مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث تین ماہ کے تعطل کے بعد بلوچستان سے ٹرین سروس کا آغاز بیس نومبرسے مچھ سے ہوگا،ریلوے حکام

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث تین ماہ کے تعطل کے بعد بلوچستان سے ٹرین سروس کا آغاز اتوار بیس نومبرسے مچ سے ہوگا، پشاور کیلئے چلائے جانے والی جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو بسوں کے ذریعے مچ تک پہنچایا جائے گا،جعفر ایکسپریس کی روانگی کیلئے دو نئے ریگ مچ پہنچ گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریلوے ٹریک تباہ ہونے کی وجہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس معطل کردیا گیا تھاتین ماہ کے تعطل کے بعد اتوار بیس نومبر سے ٹرین سروس مچ سے بحال کی جارہی ہے کیونکہ درہ بولان میں ہرک کے مقام پر گرنے والے ریلوے پل کی مرمت ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق اتوار سے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو صبح ساڑے اٹھ بجے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بسوں کے ذریعے مچ لے جائے گا جہاں سے ٹرین کی روانگی گیارہ بجے ہوگی جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو بھی بسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا جائے گاجعفرایکسپریس کی روانگی کیلئے دس دس بوگیوں پر مشتمل ریگ مچ پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے