لوکل گورنمنٹ بلوچستان میں انقلابی اصلاحات لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،دوستین خان جمالدینی
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان دوستین خان جمالدینی نے کہاہے کہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان میں انقلابی اصلاحات لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ایک ایسا میکنزم بنارہے ہیں کہ جس کے تحت محکمہ بلدیاتی کے آفیسرز اور ملازمین شہراور تحصیلوں میں فعال کردار ادا کرکے عوامی مسائل میں کمی لانے کے لئے اقدامات اٹھائیں،محکمہ کے زیر انتظامیہ جتنے بھی ترقی منصوبے جاری ہیں انہیں بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنا اوّلین ترجیح ہونی چاہیے، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیز کے تحت شہروں کی رونق کو دوبالا اور تاجر برادری و عوام الناس کے لئے مذیدآسانیاں اور سہولیت پیدا کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ خضدار کے موقع پر محکمہ بلدیاتی کے آفیسرز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے خضدا رپہنچنے پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی نے سیکریٹری بلدیات دوستین خان جمالدینی کا استقبال کیا۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے خضدارشہر کی وسط میں قائم میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم خضدار کامعائنہ کیا گراسی اور پولین و اسٹیڈیم میں قائم کمروں کا جائزہ لیا اورمسائل کے حل کی یقین دھانی کرادی، سیکریٹری بلدیات نے میونسپل کارپوریشن خضدار آفس کا بھی معائنہ کیا چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے میونسپل کارپوریشن آفس کے محل و وقوع کورڈ ایریا کے بارے میں بریفنگ دی بعد ازاں سیکریٹری بلدیات دوستین خان جمالدینی نے خضدار میں ڈسٹرکٹ کونسل لوکل گورنمنٹ میونسپل کارپوریشن و میونسپل کمیٹیز کے آفیسران کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر اور چیف آفیسرز نے انہیں اپنے اداروں کے بارے میں بریفنگ دی اور ضروریات کے بارے میں انہیں بتایا۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل کونسل عبید بلوچ سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر عبدالرزراق زہری چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نال بصیراحمد اسسٹنٹ انجینئر میونسپل کمیٹی نال قادر بخش چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وڈھ عبدالرشید بلوچ پی ایس سیکریٹری لوکل گورنمنٹ محمد اعظم ایڈمنسٹریٹو لوکل کونسل بورڈ کوئٹہ محمد ابراہیم انجینئر ہدایت اللہ زہری نصر اللہ حاجی عبدالعزیز مینگل یونین رہنماء خلیل احمد چنال عبدالقادر مینگل و دیگر موجود تھے۔سیکریٹر بلدیات دوستین خان جمالدینی کا کہنا تھاکہ میری کوشش ہے کہ محکمہ کے زیر انتظام تمام اداروں میں معاملات ایک نظم کے ساتھ آگے بڑھیں اور ہرایک اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کی خدمت کے لئے کام کرے،جتنی بھی مشینری ہے اسے کام میں لایاجائے تاکہ میونسپل کارپوریشن اور میونسل کمیٹیز کے ملازمین کے کام میں مذید آسانی پیداہو اور شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ محکمہ بلدیات کے صوبہ بھر میں جتنے بھی املاک ہیں ان کا باقاعدہ طور پر ایک ریکارڈ مرتب کیا جائے اس سلسلے میں ایک الاٹمنٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جارہاہے تاکہ محکمہ کے اپنے نظم کے تحت ملازمین کو رہائشی کوارٹرز الاٹ کیئے جائیں اور جن کا قبضہ محکمہ کے پاس نہیں ان کا قبضہ فوری طور پر حاصل کیا جائے کورٹ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے پاس جو دکانیں ہیں ان پر مقرر کردہ کرائیہ وصول کیئے جائیں۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان دوستین خان جمالدینی کا کہنا تھاکہ خضدار کے 64ملازمین ہیں جن کے لئے تنخواہیں تو آرہی ہیں تاہم انہیں مل نہیں رہی ہے اس پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے ان ملازمین کی مستقبل کا فیصلہ اس کمیٹی کے فیصلے کے بعد کیاجائیگا۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن خضدار کی نئی بلڈنگ کی تعمیرکے آغاز کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کے ایم سی خضدار کی نئی عمارت پر فوری طور پر کام شروع کردے اور جتنے بھی دیگر ترقیاتی منصوبے ہیں ان کی معیاری تعمیر وقت مقررہ پر مکمل کیئے جائیں۔سیکریٹری بلدیات دوستین خان جمالدینی خضدار میں دیگر مختلف منصوبوں کا بھی معائنہ کیا