لاہور میں نہر سے لاپتا طالبہ کی لاش برآمد

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) برکی نہر سے دسویں جماعت کی طالبہ کی لاش ملی ہے جو کئی روز سے لاپتا تھی، خدشہ ہے کہ طالبہ نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔ لاہور میں اسکول جاتے ہوئے برکی نہر سے دسویں جماعت کی ایک طالبہ کی لاش ملی ہے جو کہ لاپتا تھی۔ امدادی اہل کاروں نے لڑکی کی لاش نہر سے نکالی جس کی شناخت مناہل کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مناہل متین دسویں جماعت کی طالبہ ہے جو اسکول جاتے ہوئے لاپتا ہوئی، لاش تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مناہل دسویں جماعت کی طالبہ تھی جس نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ سی سی پی او نے تمام پہلوؤں سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ خودکشی، حادثہ اور قتل سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کی جائیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے