صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے آئیڈیاز ایکسپو کراچی کا دورہ کیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے آئیڈیاز ایکسپو کراچی کا دورہ کیا جہاں پر مشیر داخلہ کونیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا،بلٹ پروف آرمڈ کمپنیز، چائنا، ترکی اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹال اور سیکورٹی آلات کا معائنہ، جبکہ اس حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی مشیرداخلہ میر ضیاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایکسپو میں پاکستانی اور بیرونی سرمایہ کاروں نے اسٹال لگائے اس موقع پر ایم ڈی NRTCبرگیڈئیر عاصم اسحاق نے بریفنگ دیتے ہوئے مشیر داخلہ میر ضیاء کو بتایا کہ (NRTC) ادارہ ایک عالمی معیار کی انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) اور الیکٹرانک آلات بنانے والا اور عوامی اور نجی دونوں شعبوں میں حل فراہم کرنے والا ہے۔دورے کے دوران، NRTC کے منیجنگ ڈائریکٹرز نینیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے بڑے مواصلاتی اور حفاظتی آلات کے بارے میں بتایا گیا جو کہ پاکستان کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ بہت سے دوست ممالک کو برآمد کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں ایکسپو کے دورہ کے موقع پر مشیرداخلہ میر ضیاء اللہ کو محفوظ اور سمارٹ سٹی منصوبوں کے لیے تیار کی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے بارے میں مزید بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کا دفاع مضبوط ہوگا دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکے گا وہ دن دور نہیں کہ جب پاکستان کی ترقی پر مزید گامزن ہوگا بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں اسٹال لگا کر اس بات کا ثبوت دیا ہے ہے کہ پاکستان میں اب امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں اور ہمارا دفاع پاک فوج کی نگرانی میں محفوظ ہیں اس طرح کے ایکسپو سے ملکی معیشت کو بہت مدد ملے گی یہ بات قابل ستائش ہے کہ ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی جس سے ملک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی الیکٹرانک آلات کی مقامی تیاری کے لیے ٹیکنالوجی میں ترقی، اختراعات اور NRTC کی صلاحیتوں میں توسیع کے لیے NRTC انجینئرز کے کردار اور بھرپور کوششیں کو قابل ستائش کرار دیا مشیرداخلہ نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ دفاعی صنعتوں کا مقامی اور برآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کم لاگت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کا سامان تیار کرنا فخر کی بات ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے