زمینداروں میں گندم کے بیج مفت تقسیم کرنے کا مقصد کسانوں کو سیلاب کے بعد ریلیف دیناہے، میڈم فریدہ ترین

دشت (ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنردشت میڈم فریدہ ترین نے کہاکہ تحصیل دشت کے رجسٹرڈ زمینداروں میں گندم کے بیج مفت تقسیم کرنے کا مقصد کسانوں کو سیلاب کے بعد ریلیف دینا اورتحصیل میں زراعت کی بحالی و گندم کی پیداوار میں اضافہ ہےان خیالات کا اظہار انہوں نےڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسعی میراحمد علی زی کے سربراہ میں ایگریکلچر آفیسر حاجی منیراحمد علیزئی فیلڈ اسٹنٹ حفیظ احمد علیزئی اور ایگریکلچرأفسیر عبدالحکیم سرپرہ کی زیر نگرانی میں دشت کےزمینداروں میں گندم تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قانونگو حاجی علی اصغر شاہوانی ودیگرموجودتھے اسسٹنٹ کمشنرمیڈم فریدہ ترین نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ، وزیر اعلی بلوچستان اور سیکریٹری زراعت کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کے ہدایت پر تحصیل دشت میں رجسٹرڈ زمینداروں میں صاف و شفاف انداز میں تمام تر ضروری اقدامات کے بعد حقدار کسانوں میں گندم کی بیج تقسیم کی جارہی ہے تاکہ زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے