توشہ خانہ کیس؛ نیب کا فرح گوگی، شہزاد اکبر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نیب نے توشہ خانہ کی تحقیقات میں فرح گوگی اور شہزاد اکبر سمیت دیگر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی تحقیقات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر سمیت تمام کرداروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ گھڑی اور دیگر تحائف خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کو بھی بیان قلمبند کرنے بلایا جائے گا۔ جب کہ گھڑی کی مارکیٹ ویلیو اور خزانے میں جمع رقم کا بھی موازنہ کيا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب عمران خان کے خلاف مبینہ کرپٹ پریکٹس پر چھان بین کر رہا ہے، اور توشہ خانہ سیکشن سے تمام ریکارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے