کوئٹہ،گیس پریشر کے مسئلے پر شہریوں اور تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ،احتجاجاً آیئر پورٹ روڈ بند کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے گھریلو زندگی و ہوٹلوں کے کاروبار کو بری طرح متاثر کردیا گیس پریشر کے مسئلے پر شہریوں اور تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکوئٹہ کے علاقے نواں کلی ہنہ اوڑک نوحصار و دیگر ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں و تاجروں نے گیس پر پریشر میں کمی پر سوئی گیس کمپنی کے حکام اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی نواں کلی کے پہلے اسٹاپ سے شروع ہونیوالی احتجاجی ریلی ائیرپورٹ روڈ چوک پر دھرنے کی صورت اختیار کرگئی جسکے باعث ائیرپورٹ روڈ سے شہر کی طرف آنیوالی ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی گیس غائب کردی گئی ہے جسکی بحالی تک احتجاج جاری رکھیں گے مظاہرین سے سوئی گیس کمپنی کے حکام نے مذکرات کیے اور علاقے میں گیس کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے