پنجگور، کسٹمزاورایف سی حکام کی مشترکہ کاروائی، ٹرک سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز اور ایف سی حکام کی مشترکہ کاروائی ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کلکٹریٹ اف کسٹمز گوادر کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر پنجگور اور اسسٹنٹ کیکیٹر نے انٹیلی جنس بیس پر خاران بیسمہ روڑ کی ناکہ بندی کی اور خاران کی طرف سے آنے والی ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ٹرک ڈرائیور نے کسٹم اور ایف سی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی جس پر ٹرک کا تعاقب کیا گیا پہاڑی علاقے میں پہنچ کر ڈرائیور نے ٹرک کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر پہاڑوں میں فرار ہوگیا اس دوران اینٹی اسمگلنگ ٹیم نے ٹرک کو قبضے میں لیکر ایف سی چیک پوسٹ گروک ڈیم منتقل کردیا تلاشی لینے کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے 770 کلو گرام چرس برآمد ہوئی بعدازاں ایف سی کی نگرانی میں ٹرک کو کسٹم اسٹیشن پنجگور لایا گیا گیا کسٹم حکام نے نارکوٹکس اور کسٹم قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردیا ہے۔کسٹم ذرائع کے مطابق یہ منشیات پاک افغان بارڈر سے پاکستان لایاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے