پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی میں پاک فوج کی قربانیوں کے اعتراف اور مسلح افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یکجہتی کی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی حسن دیہڑ نے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے قرارداد پیش کی، جس کو ایوان نے کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فوج کے خلاف ایک سیاسی دھڑا پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار سے زیادہ مضبوط انداز میں کھڑی ہے۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ وطن عزیز کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف ریاست اور حکومت اپنا اختیار استعمال کرے، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ،یہ ایوان اپنے غیر متزلزل اعتماد کا یقین دلاتا ہے، جو بھی اپنی حد سے باہر جائے اور دشمن کے عزائم کی تکمیل میں معاون ثابت ہو ایسے عناصر کو عبرت کی مثال بنایا وقت کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے