محکمہ داخلہ وقبائلی امورنے تمام ڈویژن میں لاپتہ افراد کے حوالے سے سہولت مراکزقائم کردئیے ہیں، کمشنررخشان ڈویژن

خاران(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر رخشان ڈویژن کے آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان نے تمام ڈویژن میں لاپتہ افراد کے حوالے سے سہولت مراکز قائم کردئیے ہیں، اس حوالے سے رخشان ڈویژن کے سہولت مرکز ڈویژنل ہیڈ کوارٹر خاران کمشنر آفس میں قائم کردیا گیا ہے جس کے فوکل پرسن ایڈیشنل کمشنر رخشان ہے، لہٰذا ہر خاص و عام کو بذریعہ اشتہار ہذا اطلاع دی جاتی ہے کہ لاپتہ اور جبری گمشدگی افراد کے بارے میں اپنی شکایت، درخواست کمشنر آفس سیل میں جمع کروائیں، تاکہ مذید کاروائی کے لئے حکام بالا سے رابطہ کیا جا سکے،رابطہ نمبر 0847510155فیکس نمبر 0847510848۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے