قبائلی اضلاع کو مسلسل دیوار سے لگایا جا رہا ہے،سینیٹر مشتاق احمد

باجوڑ(ڈیلی گرین گوادر) باجوڑ میں تعلیم کے لحاظ سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں یہاں اتنی زیادہ قابلیت دیکھ کر تعجب ہوا، لیکن حکومت نے ان کو تعلیم سے ہر ممکن حد تک دیوار سے لگانے کی کوشش کی یہاں پر تعلیم کیلئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔ حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ضلع باجوڑ کے ذہین طلبہ اور عوام میں تعلیم کی اہمیت اور شوق پیدا کرنے کے غرض سے گرینڈ ٹیلنٹ ایوارڈ سرمنی کا انعقاد کیا۔ اس سے قبل ان طلبہ کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ میں سے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم کیے تاکہ ان کی تعلیم کے ساتھ شوق پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کو مسلسل دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں دیا گیا۔ موجودہ حکومت نے کرپشن کے تاریخ رقم کردی، باجوڑ میں تعلیم کے لحاظ سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں یہاں اتنی زیادہ قابلیت دیکھ کر تعجب ہوا، لیکن حکومت نے ان کو تعلیم سے ہر ممکن حد تک دیوار سے لگانے کی کوشش کی یہاں پر تعلیم کیلئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔ حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے