صارفین کی بہترین خدمت اورریکوری اہداف کے حصول کیلئے مزیداقدامات اُٹھائے جائیں، انجینئرعبدالکریم جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعبدلکریم جمالی نے کہاہے کہ صارفین کو بجلی کی سہولیات کی فراہمی،ریکوری اہداف کے حصول اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اورا س سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کااظہارانھوں نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں منعقدہ پشین سرکل کے ایک جائزہ اجلاس میں فیلڈافسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف انجینئر(آپریشن ڈائریکٹر) شوکت جوگیزئی، چیف انجینئر(O&M)اقبال بڑیچ، آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرسید شاہجہان غرشین اوردیگر سینئرافسران نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینء عبدلکریم جمانے کہاکہ کمپنی کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے صارفین سے بقایاجات کی سوفیصدوصولیابی کے لئے سخت محنت سے کام کریں اوربلاتفریق تمام نادہندگان کے خلاف کارروائی کرکے اُن کے کنکشنز منقطع کردئیے جائیں اوراس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لہٰذا تمام افسران اورملازمین مالی سال کے ششماہی میں ریکوری پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے نادہندگان سے مکمل رقوم کی وصولیابی کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھائیں۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈویژنز کی کارکردگی کو مزید بہتربنائیں اورلائن لاسزکوکم کرکے فوری طورپر جامع رپورٹ پیش کریں۔کیسکوچیف نے فیلڈآپریشن افسران کو ہدایت کی کہ بجلی کے پرانے اورخراب میڑوں کی تبدیلی کے عمل کو جلد مکمل کریں اورصارفین کو نئے برقی کنکشن کے حصول کو مزیدآسان بنایاجائے تاکہ صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ کیاجاسکے۔کیسکوکے سربراہ نے کہاکہ بجلی کی لائن پر کام کے دوران کارکنوں کی حفاظت کواولین ترجیح دیں اورحفاظتی اصولوں پربھی سختی سے عمل درآمد کویقینی بنائیں۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکوسپرنٹنڈنگ انجینئرپشین سرکل سید شاہجہان غرشین نے سرکل نے سرکل کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی اوراس موقع پر کیسکوکے سربراہ کو بعض درپیش مسائل اورتجاویز سے بھی آگاہ کیا۔