سیاسی قائدین نے عمران خان کے زخموں کا مذاق اڑایا ان پرافسوس ہے، مبین خلجی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ا اسمبلی اجلاس تحریک انصاف رکن اسمبلی و صوبائی وزیر مبین خلجی نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سیاست ہر پارٹی کا جمہوری حق ہے ان کے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کا فائرنگ کے واقعے کے بعد سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں نے جو پریس کانفرنسز کئے ان کی مذمت کرتا ہوں اس دوران جمعیت کے رکن اسمبلی سید عزیز اللہ آغا اور مبین خلجی کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا بار بار ڈپٹی اسپیکر کی ہدایات کے باوجود بھی ارکان اسمبلی بولتے رہے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے سارجنٹ ایکٹ آرمز کو ہدایت کی کہ وہ رکن اسمبلی سید عزیز اللہ آغا کو ایوان سے باہر نکال دیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ اسمبلی میں بات کرنا ہر رکن کا حق ہے آج تک انہوں نے کسی رکن کو اپنے موقف کے اظہار سے نہیں روکا۔ مبین خلجی نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہاکہ انکے پارٹی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان پر حملہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اس سے پہلے محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنسز میں جن سیاسی قائدین نے عمران خان کے زخموں کا مذاق اڑایا ان پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر الزامات لگائے گئے یہ انسانیت نہیں انہوں نے کہاکہ یہاں ایوان میں احتجاج کرنے والے اراکین وفاقی حکومت کے اتحادی ہیں اس کے باوجود یہاں سڑکوں کی بد حالی گیس اور بجلی کی بندش پر سراپا احتجاج ہیں انکو چاہئے کہ وہ وفاقی حکومت سے بلوچستان کے حقوق لیکر آئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے