حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی ،الیکشن کمیشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلا مرحلے کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے حب اور لسبیلہ میں امیدوار کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع لسبیلہ میں 475 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ حب میں 586 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی۔