بلوچستان یونیورسٹی کے ابھرتے ہوئے سکالرز اورریسرچرز ہی قومی تعمیرسازی میں اہم کردار کریں گے،میر جان محمد جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے 19ویں کانووکیشن کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی صوبے کی مدر یونیورسٹی ہے اس تاریخی موقع پر مجھے کہنے دیجئے کہ میں آج کے فارغ التحصیل ہونے والے گریجویٹس کی آنکھوں میں آنے والے کل کے لیڈرز اور دوراندیش مفکرین دیکھ رہا ہوں۔ اس یقین کے ساتھ آپ میں سے ہر ایک پاکستان اور بلوچستان کو مترقی اور روشن بنانے میں بھرپور کردار ادا کریگا۔ قائمقام گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن اور انکی پوری ٹیم کو کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یونیورسٹی آف بلوچستان کے 19ویں کانووکیشن کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انیسویں کانووکیشن میں تقریباً 390 گریجویٹس کو ڈگریز دی گئیں جبکہ مختلف شعبوں میں ٹاپ کرنے والوں میں گولڈ مڈلز بھی تقسیم کی گئیں فارغ التحصیل گریجویٹس میں گزشتہ تمام کانووکیشنز کے مقابلے میں فیمیل گریجویٹس کی تعداد سب سے زیادہ تھی. 19 کانووکیشن میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شفیق الرحمان، بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز صاحبان، ڈین فیکلٹیز، اساتذہ کرام، فارغ التحصیل پی ایچ ڈی سکالرز، ایم فل ڈگری ہولڈرز، گریجویٹس اور ان کے والدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے 19ویں کانووکیشن کے پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اور رقبہ کے لحاظ سے یہ سب سے بڑا صوبہ ہے. ہمارے نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں بلوچستان میں آباد مختلف اقوام شاندار روایات کے آمین ہیں اور یہاں کے لوگ اخلاق، انسانیت اور بردباری میں بھی بہت آگے ہیں۔قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بہت اعلی جیو اسٹریٹیجک محل وقوع سے نوازا ہے بلوچستان کو سینٹرل ایشیاء اور مڈیسٹ کا گیٹ وے کہا جاتا ہے بلوچستان یونیورسٹی کے ابھرتے ہوئے سکالرز اور ریسرچرز ہی قومی تعمیرسازی میں اہم کردار کریں گے۔قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ آج کی پل پل بدلتی دنیا سنہرے مواقعوں کی دنیا ہے، ہمارے اردگرد بہت کچھ رونما ہو رہے ہیں لہٰذا ہمیں جدید تیکنالوجیز اور وقت کی بدلتی ہوئی ضرورتوں کے مطابق خود کو جدید مہارت اور نئی علمی جہاں بینی سے بہرہ مند کرنا ہوگا انہوں نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور انھیں احساس دلایا کہ مسقبل آپ لوگوں کا ہے آخر میں قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی کو یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے سوینئر پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے