بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن کے ملازمین کا انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی کیمپ ختم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی کیمپ ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بیوٹمز ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا اس دوران رجسٹرار ڈاکٹر زاہد روف کی قیادت میں انتظامیہ کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بیوٹمز فیملی کے کیمپ آئی، کمیٹی کی جانب سے ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج جمعہ کو سنڈیکیٹ کی میٹنگ میں ہاؤس ریکویزیشن، ارڈرلی الاؤنس اور ڈی آر اے 2021 کے بقایاجات کے ادائیگی سمیت مطالبات منظور کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اس کے بعد 15 دسمبر تک سینیٹ کی میٹنگ کرانے کی یقین دہانی کروائی انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے مذاکراتی کمیٹی کی درخواست پر احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بیوٹمز کور کمیٹی کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اگر سینڈیکیٹ اور سینیٹ سے ہمارے مطالبات منظور نہیں کرائے گئے تو آئندہ احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔ انہوں نے کامیاب احتجاج پر ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے