بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز بلوچستان کا اثاثہ ہے،پرنس آغا عمرجان احمدزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز بلوچستان کا اثاثہ ہے وائس چانسلربیوٹمز احمد فاروق بازئی میں جس قابلیت کے ساتھ اس ادارے کو عالمی معیار کی جامعہ میں ڈھالاہے وہ قابل ستائش ہے بلوچستان کے منظر میں یہ جامعہ ترقی کی ضامن ہے۔بلوچستان کے طلبا بیوٹمز کے تعلیمی ماحول اور سہولیات سے استفادہ کرکے کی بلوچستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کمیونیکیشن سینٹر پرنس آغا عمرجان احمدزئی نے دور بیوٹمز ز پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے بلوچستان کے لیے منصوبہ جات میں بیوٹمز کے اساتذہ، محققین اور دیگر ایکسپرٹ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو جامعات کے معاملات میں حائل مشکلات کو کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے بیوٹمزکو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں یہ اعلی مثال ہے۔وائس چانسلر بیوٹمزاحمدفاروق بازئی کی تعلیمی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بلوچستان کو ملک بھر میں نیک نامی حاصل ہوئی ہے ان کی خدمات کو مزید بروئے کار لاکر کربلوچستان کی بہتری مدد مل سکتی ہے۔ وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کمیونیکیشن سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی کو بیوٹمز آمد پر شکریہ ادا کیا اور جامعہ کی تعلیمی و انتظامی صلاحیت پر جامعہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیوٹمزنے صرف 2 دہائیوں میں قابل،تعلیم یافتہ طلبہ کی صورت میں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ بیوٹمز سے فارغ التحصیل طلباء نہ صرف صوبے بلکہ ملک بھر میں اہم سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دے کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کمیونیکیشن سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی کو بیوٹمز آمد پر یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے