ایس بی کے ویمن یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کا پہلا ادارہ ہے جو بلوچستان میں خواتین کی ہر طر ح رہنمائی مستقبل سنوار رہا ہے،ڈاکڑ ساجدہ نورین

سیہونہ(ڈیلی گرین گوادر)سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں جمعرات کو فائن آرٹس کی طالبات کی جانب سے فائن آرٹ کی نمائش کی گئی جس میں آرٹ گیلری کے بہترین مجموعہ کے تخلیق کردہ فن پارے شامل ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے اس آرٹ گیلیری نمائش کی مہمان خصو صی وائس چانسلر ڈاکڑ ساجدہ نورین تھی ان کا کہناتھا ایس بی کے ویمن یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کا پہلا ادارہ ہے جو بلوچستان میں خواتین کی ہر طر ح رہنمائی مستقبل سنوار رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ خواتین کے لیے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دے کر صنفی فرق کو ختم کریں اور سائنس، ٹیکنالوجی،آرٹس اور مختلف شعبوں میں کارآمد رہنمائی دی جائے کی اس آب و ہوا میں آرٹس اور ڈیزائن کی بڑی مانگ کو دیکھنے کو ملتی ہے اور محکمہ کی توسیع کو شدت سے محسوس کیا جارہا ہے موجودہ حالات اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کو مکمل پلیٹ فارم کیا جارہا ہے جس میں فنکشنل فیکلٹی خاص طور پر شعبہ آرٹس کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتی ہےاور اپنی بچیوں اور طالب علموں کو کامیابی سے مکمل ہوتے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے جو ان کے 4 سالہ ڈگری پروگرام میں شامل ہیں اور مؤثر طریقے سے اپنے مقالے کی نمائش کررہے ہیں۔ ہم سب ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتے ہیں اور انہیں بہت گرمجوشی سے الوداع کرے گئے جو آگے جا کر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرے گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تما م اساتدزہ کرام اور سوشل سائنس کی محترمہ پروین اختر کی محنت اور اور لگن کی شکر گزار ہو جو اپنی دن رات کی محنت سے بلوچستان کے مستقبل کے لیے کوشاں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے