ایبسلوٹیلی ناٹ سے بات اب ایبسلوٹیلی فراڈ پر چلی گئی، خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و پاکستان ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پر ووٹ چوری پہلے ثابت ہوچکی تھی، اب توشہ خانہ اور دوسری چوریاں بھی ثابت ہورہی ہیں، ایبسلوٹیلی ناٹ سے بات اب ایبسلوٹیلی فراڈ پر چلی گئی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا مہم پر اربوں روپے خرچ کیے،عمران خان دھاندلی کرکے پارلیمنٹ میں آئے لیکن ان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔
انہوں ںے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے تحریک انصاف کی حکومت کو قبول نہیں کیا، تحریک انصاف حکومت میں سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا، عمران خان پر ووٹ چوری پہلے ثابت ہوچکی تھی، اب توشہ خانہ اور دوسری چوریاں بھی ثابت ہورہی ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایبسلوٹیلی ناٹ سے بات اب ایبسلوٹیلی فراڈ پر چلی گئی ہے، عمران خان کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گزشتہ دور حکومت میں قومی خزانے کو مال مفت سمجھ کر لوٹا گیا۔
انہوں ںے استفسار کیا کہ عمران خان! بتائیں سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والے 13 ارب روپے کہاں ہیں؟ عمران خان کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے، عمران خان کس وجہ سے فوری انتخابات کا مطالبہ کررہےہیں؟قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے استفسار کیا کہ عمران خان کے اقتدار کے چار سال غیرقانونی تھے، کیا وہ بھی گنتی میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں؟ عمران خان توشہ خانہ سے بڑے سے بڑے تحائف نکال کر بیچنے گئے۔