آنے والے انتخابات میں پارٹی بلوچستان میں بھرپورکامیابی حاصل کریگی، سردارمحمدصالح بھوتانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر بلدیات و بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردارمحمدصالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بی اے پی عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے آنے والے انتخابات میں پارٹی بلوچستان میں بھرپورکامیابی حاصل کریگی،پارٹی کے کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے کارکن بلوچستان عوامی کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کوملاقات کرنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماشاہ زمان غلزئی، ساجد جسکانی، روز جان اے خان اوردیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سردارمحمد صالح بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں فعال اور منظم کیا جائے اور آنے والے انتخابات میں پارٹی بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا بنیادی منشور عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو صحت،تعلیم، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور روزگار کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے ہر فورم پر عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی صوبے سمیت ملک بھر میں فعال اور منظم ہورہی ہے اورانشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بی اے پی بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی،بی اے پی کے عہدیدار اورکارکن پارٹی کے منشور کو گھرگھرپہنچائیں اورعوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے جائز مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔