پی پی ایل کا واشک میں تیل گیس و معدنیات تلاش کرنے کا سروے جاری

واشک(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے ضلع واشک میں تیل و گیس و معدنیات تلاش کرنے والے پی پی ایل کمپنی کا سروے جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں حکومت کی پالیسی کے مطابق پی پی ایل جس ضلع میں کام کریگی وہاں ضلع کی ترقی کے لئے سالانہ فنڈز فراہم کریگی جسکے لئے دوہزار سولہ سترہ میں واشک کے ضلعی ہیڈکواٹر کے ضلع دفتر میں سی ایس آر پروجیکٹ کے نام سے سولر پینل سسٹم،ماڈل اسکول میں امتحانی ہال اور ہاسٹل تعمیر کی گئی مگر دوہزار اٹھارہ کے بعد کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز سیاسی نمائندگان کے آپس کی کشمکش سے خرچ نہیں ہو پائے سی ایس آر فنڈز کی تقسیم کے لئے حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی قائم کی گئی جسکے چیئرمین ضلع سے منتخب ایم این اے جبکہ ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے ممبر ہونگے جو باہمی مشاورت سے مزکورہ فنڈز ضلع کے تعلیم، صحت، روڑ، آبنوشی،فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹ سمیت شہر کے خوبصورتی کے لئے استعمال کرینگے مگر باخبر ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ایس آر کے کمیٹی کے عدم دلچسپی سے بارہ کروڑ تاحال علاقائی ترقی کے لئے خرچ نہیں ہو پا رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ایم پی اے واشک حاجی زابد علی ریکی کے مطابق ہم ضلع کی ترقی کے لئے باہمی مشاورت سے مزکورہ خطیر رقم خرچ کرنا چاہتے ہیں جسکے لئے کئی بار ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے میٹنگ بھی کی مگر چیئرمین کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث سے سی ایس آر فنڈز سرد خانے میں ہے تاہم اس سلسلے میں ایم این اے واشک پنجگور آواران جو وفاقی مشیر کے عہدے پر فائز ہیں ان سے رابطہ کرکے انکا موقف معلوم کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ دستیاب نہ ہو سکے اور یوں منتخب نمائندگان کے آپس کے سیاسی چپقلش و کشمکش سے واشک میں سی ایس آر فنڈز گزشتہ پانچ سالوں سے ڈپٹی کمشنر کے اکاونٹ میں ہونے کے باوجود خرچ نہیں ہو رہے ہیں۔واشک کے سماجی حلقوں نے سی ایس آر کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشک کے عظیم تر مفاد میں سی ایس آر فنڈز کو مل بیٹھ کر باہمی مشاورت سے تجویز کرکے ضلع کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے خرچ کرنے کے لئے موثر کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے