پاکستان کا مستقبل شا ندار ہے ہم اسلامی ممالک کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،سردار اسرار ترین

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل شا ندار ہے ہم اسلامی ممالک کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں فوج جیسے اہم ترین ادارے کو متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے انکی قربانیوں کے وجہ سے ہم آج ازادانہ طور پر زندگی گذار رہے ہیں کہ فوج کے سینئر ترین جنرل کو ہی آرمی چیف ہونا چاہیئے اور یہ کام میرٹ پر اپنے تکمیل کو بہت جلد پہنچ جائیگا اسکو ہر گذ سیاسی ایشو نہ بنایا جائے ائین و قانون کے مطابق یہ اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے تاہم اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہدائت پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاٰ ق ڈار نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کے جانب سے دائر کردہ ڈرخواستیں واپس لے لی ہے حکومت نے پاکستان کو اسلامی و ٖلاحی ریاست بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی آئین اور ہمارے پارلیمانی نظام میں کوئی جگہ ہے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے ملک میں نہ ائین کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی جمہوریت کا بستر لپیٹا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ فوج ملک کی بہتری کیلئے سوچھتی ہے لہٰذا وہ اب کھبی ملک میں آمریت لانے کا ارادہ نہیں رکھتی جو کہ خوش آئند بات ہے ماضی میں فوجی آمریتوں کی وجہ سے جمہوریت کو کمزور کیا گیا انہوں نے کہا کہ احتساب سے کھبی نہیں بھاگے لیکن یکطرفہ احتساب کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف علم بلند رکھا اور ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے جسپر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے