لکی مروت میں پولیس اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کیاجس پر انہیں خراج عقیدت پیش کر تاہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کیاجس پر انہیں خراج عقیدت پیش کر تاہوں۔ انہوں نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے کر تے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے