لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس وین پر حملہ 6 اہلکار شہید

لکی مروت لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس وین پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوئے۔ پولیس کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی اور دیگراہلکارشامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے لکی مروت میں عباسیہ روڈ پر وین کو نشانہ بنایا۔ علاقے کو گھیرےمیں لیکر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئی جی پولیس سے پولیس وین پر حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا واقعہ انتہائی افسوناک ہے۔ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور پولیس شہدا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے