لالا رشید دشتی کی کمشنر مکران سید فیصل احمد سے ملاقات،مند اور دشت میں تعلیم اور صحت کے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال

تربت(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر پی ایچ ای لالا رشید دشتی نے کمشنر مکران سید فیصل احمد سے کمشنر آفس بمقام تربت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کیچ کے علاقے مند اور دشت میں تعلیم اور صحت کے سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس دوران لالا رشید د شتی نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم و صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں اور اس حوالے سے ہماری حکومت نے ان علاقوں کی ترقی کے لیے خطیر رقم صوبائی بجٹ میں مختص کی ہے۔ اس دوران انہوں نے کمشنر مکران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ اداروں کو پابند کریں کہ وہ ان دور دراز علاقوں کے منصوبوں کی باقاعدگی کے ساتھ نگرانی کیا کریں تاکہ یہ منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں اور اس کے ثمرات جلد عوام کو منتقل ہوسکیں۔ اس موقع پر کمشنر مکران نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اسکیمات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے