قوم کو ادراک کرنا ہوگا کہ کس نے قوم کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، عوامی نیشنل پارٹی
چمن(ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ قوم کو ادراک کرنا ہوگا کہ کس نے قوم کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور کنہوں نے قوم کے نام پر نفرتوں عداوتوں کو دوام اور ذاتی خود غرضانہ مفادات کو اولیت دیں عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی نمائندہ قومی جمہوری سیاسی نظریاتی جماعت ہے اور پشتون نیشنلزم کی نرسری ہے 18نومبر کو شہید وطن خان جیلانی خان اچکزئی کی بارھویں شہید اسد خان اچکزئی کی دوسری برسی ایسے حالات میں منانے جارہے ہیں جب یہاں کے باسیوں کی معاشی قتل عام کیلئے منفی حربے استعمال میں لائے جارہے ہیں جب تک پشتونوں کے وطن پر امن قائم نہیں ہوتا اور اپنے وسائل پر حق حاکمیت نہیں ملتا ہماری جدوجہد جاری رہیگی پارٹی کارکنان اور ذمہ داران جلسہ میں بھر پور شرکت کریں۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار صوبائی کونسل ممبر خان امان اللہ خان اچکزئی داروخان اچکزئی عبدالخالق حقمل عبدالصادق کاریزوال حاجی فتح محمد ملیزئی حاجی عبدالمنان حاجی رحمت اللہ خواجیزئی نے کلی فتح محمد اڈہ کہول میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر حاجی فتح محمد ملیزئی حاجی عبدالمنان ملیزئی حاجی جمعہ خان ملیزئی نے اپنے خاندان سمیت ایک قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پر ساتھیوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون وطن کے طول وعرض سے سیاسی کارکنان قبائلی عمائدین نوجوان جوق در جوق فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرہے ہیں اے این پی جوفکر باچاخان کی صد سالہ جدوجہد کانام ہے اس کی تسلسل کی حثیت سے پشتونوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ دیگر محکوم قومیتوں کے غضب شدہ حقوق کے لئے طویل اور صبر آزما کٹھن مراحل سے گزر کر محو سفر ہے انہوں نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباددیتے اس امید کااظہار کیا کہ وہ جمعہ 18نومبر کو صبح 10بجے قدیمی عیدگاہ مرغی بازار چمن میں شہدا کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام بھر پور شرکت کر کے فعال ومنظم سیاسی کارکن کا ثبوت دیں اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی ارگنائزر ودیگر ضلعی ذمہ داران نے 18نومبر شہدا برسی کے لئے استقبالیہ کیمپ اور کتب سٹال کاافتتاح کیا۔