شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ خود ایک عہد و تاریخ بن گئے، حاجی عطاء محمد بنگلزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی،بی ایس او پجار کے زہر اہتمام شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی قومی جدوجہد و خدمات پر گہری روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ خود ایک عہد و تاریخ بن گئے۔انہوں نے سیاست میں سنجیدگی و بربادری اور اقدار کو پروان چڑھایا۔شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ نے تنظیمی نظم و ضبط فکری افکار عملی کردار اور سیاسی کمٹمنٹ پر برسرپیکار رہ کر وطنی جدوجہد کی۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل مرکزی کمیٹی کے ممبر محراب بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ سمیت دیگر نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ نے دیگر اکابرین کے ساتھ ملکر بلوچ قوم کے شعوری فکری ادارہ بی ایس او کی آبیاری کی۔اور بی ایس او کو اکابرین کی فکر و فلسفہ کا وراث بنایا۔رہنماوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ نے ہمیشہ اصولوں و نظریات کو فوقیت دی۔ان کی طویل سیا سی جدوجہد قومی ورثہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر قومی اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بغیر سیاسی جمہوری عمل کے آگے نہیں بڑھ سکتا۔جمہوری عمل پر قدغن کی منفی پالیسی نے ملک کو گھمبیر بحرانوں سے دوچار کردیا۔تمام جملہ مسائل کی زمہ دار آمریت اور جمہوری سیاسی عمل میں روکاوٹ ہے۔رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان میں مصنوعی سیاسی جماعتیں اور قیادت بنانے کے منفی عمل کو بند کرنا ہوگا۔روز اول سے عوام مخالف عناصر کو دھاندلی و غلط انداز سے بلوچستان کے عوام پر مسلط کیا گیا پے۔جنھوں نے بلوچستان میں تعمیر و ترقی و خوشحالی کے بجائے پسماندگی و لا چارگی کا آم جگا بنا دیا۔رہنماوں نے کہا کہ عوام کو سیاسی شعور و بالیدگی سے عوام دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔نیشنل پارٹی واحد قومی سیاسی جماعت جو حقیقی معنوں میں سیاسی اصولوں پر اراہستہ سیاسی جماعت ہے۔ بلوچستان بھر میں باشعور عوام کی نیشنل پارٹی میں شمولیت پارٹی کی عوامی وقومی جدوجہد کی کامیابی ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری ممبران ورکنگ کمیٹی صدیق کیھتران انیل غوری سلمہ قریشی بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر طارق بلوچ ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری اور تلاوت کی سعادت صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی نے حاصل کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ممبر ورکنگ کمیٹی ظفر بلوچ ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی تحصیل صدر کے صدر حاجی حبیب اللہ رند جنرل سیکرٹری اختر لانگو ڈپٹی جنرل سیکرٹری گل خان نصیر انفارمیشن سیکرٹری نصراللہ رند تحصیل برما ہوٹل سریاب کے صدر حاجی بابل بنگلزئی جنرل سیکرٹری عارف کرد انفارمیشن سیکرٹری آصف بنگلزئی تحصیل کیچی بیگ کے صدر قیوم سجن جنرل سیکرٹری رحمت اللہ محمد حسنی رابط سیکرٹری ریاض شاہوانی سعدیہ بادینی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔