سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں کمیشن کا وزیراعلیٰ بلوچستان ساتھ اجلاس،بلوچ طلباء کے جبر ی گمشدگیوں سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ طلباء کے مسائل اور جبر ی گمشدگیوں کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیشن کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں کمیشن کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں بلوچ طلباء کے مسائل کے حل اور جبر ی گمشدگیوں سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور کمیشن کی اب تک کی پیش رفت اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اے سی ایس داخلہ زاہد سلیم اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی اجلاس میں شریک تھے بعدازاں وزیراعلیٰ کی جانب سے کمیشن کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا صوبائی وزراء قائد حزب اختلاف اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی ظہرانہ میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے