ساتھ کام کرنیوالوں کو بھائی نا کہیں تو انکا دماغ خراب ہوجاتا ہے، اشنا شاہ
اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کی وجہ بتائی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ‘بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ بھائی کیوں کہتی ہو، پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے’۔
انہوں نے مرد حضرات کے لیے لکھا ‘اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کچھ روز قبل انہوں نے شوبز انڈسٹری کے رازوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔