بی این پی واضع موقف کے ساتھ بلوچ قومی جہد و جہد کررہا ہے،واجہ جہانزیب بلوچ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ تنظیمی دورہ پر پنجگور پہنچ گہے اور بی این پی پنجگور کے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران ، ضلعی أرگناہزنگ کمیٹی اور سنیر ورکرز کا مشترکہ اجلاس واجہ ہاؤس خدابادان میں منعقد کیا گیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹیری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے سنیر باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوہے کہا کہ بی این پی واضع موقف کے ساتھ بلوچ قومی جہد و جہد کررہا ہے۔بلوچ ساہل وساہل کی تحفظ ، لا پتہ افراد کی بازیابی ، انفراسٹرکچر ، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ، ڈیموگرافک تبدیلی ، وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا کوٹہ جیسے اہم ایشوز پر ہر فورم پر واضع اور دو ٹوک انداز میں بات کیا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچ قوم پر ہونے نا انصافیوں اور ظلم و جبر کے خلاف قومی اسمبلی اور مختلف سیمیناز میں کھل کے بات کیا ہے۔بی این پی کے خلاف مختلف ٹولے سرگرم عمل ہیں ہمیں پتہ ہے انکی ریموٹ اسٹبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہےوفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلی مان جیسی سلوک کررہا ہے۔ساہل و ساہل پر قبضہ ہے أہے روز لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں اور سب سے بڑی المیہ یہ ہے کہ نشتر اسپیتال کے چھت پر 5 سو زیادہ لاشین بر أمد ہوہی مگر ملکی میڈیا کی خاموشی سوالیہ ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ بلوچون یا پشتونون کی مسخ شدہ لاشین ہیں ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ورکرز بہادر اور جرأت مند ہیں ہر قسم کی مشکل و تکلیف کا جرأت مندی سے مقابلہ کیا ہے اور بی این پی کے ساتھ نظریاتی رشتہ بحال رکھا ہے۔پنجگور کی بدامنی ، ہلتھ کی زبوحالی ، منشیات کی أزادانہ خرید و فروخت ، چوری ڈکیتی ، باڈر کی بندش ، روڈز کی توڑ پھوڑ ان سب کی زمہ دار حکمران جماعت ہے۔بلوچستان بھر میں بی این پی فعال و منظم ہے۔ لوگون کی جوق در جوق شمولیت سے بی این پی کے قیادت پر اعتماد ہے۔بلوچستان سے مختلف سیاسی قدأور سیاسی و قباہلی شخصیت شمولیت کرینگے۔پنجگور میں ورکرز کی جوش و جزبہ و محنت سے پارٹی مزید فعال ہوا ہے۔مخالفین کی مخالفت اور رکاوٹیں قومی اصولی جہد و جہد سے دور نہیں کر سکتے۔ورکرز جہد و جہد میں تیزی لاہیں انشاء اللہ أنے والا وقت بی این پی کا ہے۔