یونیورسٹی آف بلوچستان کا انیسواں کانووکیشن2022 , 17 نومبرکو جامعہ کے ایکسپو سینٹرمیں منعقد کیا جائے گا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)یونیورسٹی آف بلوچستان کا انیسواں کانووکیشن2022بروز جمعرات 17نومبر کو جامعہ کے ایکسپو سینٹر میں منعقدکیا جائے گا۔ جس میں جامعہ کے چانسلر گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی ایم فل ا، پی ایچ ڈی اسکالرز اور مختلف شعبہ جات کے پوزیشن اولڈرز، گولڈ میڈلسٹ اور فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اصل اسناد تقسیم کریں گے۔ اور کانووکیشن کا رئیرسل 16نومبر کو دن 12بجے منعقد کیا جائے گا۔لہذا تمام طلباء و طالبات وقت مقرر پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، پرووائس چانسلر ڈاکٹرسید عین الدین آغارئیرسل میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر جمیل احمد،جامعہ کے رجسٹرار ڈاکٹر فرحت اقبال، ڈین فیکلٹیز، اساتذہ اور طلباء وطالبات موجود ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے