کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنرسٹی کی شہرکے مختلف علاقوں میں،منافع خوروں کے خلاف کاروائی 8 افراد گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم اور دیگر نے شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں،منافع خوروں،سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی کرنے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8افراد کو گرفتار جبکہ 4دکانیں سیل کردیا گیا۔گراں فروشوں کے خلاف یہ کارروائیاں ائیرپورٹ روڈ،عالمو چوک،نواں کلی اور سرکی روڈ پر عوامی شکایات پر عمل میں لائی گئیں۔ سرکی روڈ پر چینی کے ڈیلروں کی جانب سے منافع خوری اور مہنگی چینی فروخت کرنے کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گوداموں کو سیل کردیا جبکہ ائیرپورٹ روڈ پر گراں فروشی اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ کی نگرانی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے کہاکہ شہر میں گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی عوام کو مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے اور سرکاری ریٹس پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔اس سلسلے میں دکاندار حضرات سرکاری پرائس لسٹ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے