پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نجی شعبے کو دینے کی سفارش مسترد

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نجی شعبہ کو دینے کی سفارش کو مسترد کردی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لیے ایس ایس جی سی کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لیے ایس ایس جی سی کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی جبکہ اکتوبر 2022 سے دسمبر 2022 تک سبسڈی والے آر ایل این جی پرفاطمہ فٹیلائزر اور ایگریٹک لمیٹڈ کے پلانٹس کو چلانے کی اجازت بھی دیدی ہے۔ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول ،مٹی تیل اورلائٹ ڈیزل آئل اور ای ٹین کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی سمری موخر کردی ہے جبکہ ای سی سی نے وزارت اطلاعات و نشریات اور انسانی حقوق کی وزارت کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دیدی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے