سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کے لئے انتہائی خطرناک ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کے لئے انتہائی خطرناک ہے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں اتحاد کی فضا پیدا کی جائے لیکن عمران نیازی قوم میں جوڑ کے بجائے توڑ کا کردار ادا کررہا ہے،سیاسی افراتفری کے معیشت اور معاشرت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،سائفر کا شور مچانے والے اب اس بیانیے سے بھی یوٹرن لے بیٹھے ہیں پی ٹی آئی ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے بیرونی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوششیں کررہی ہے،یوٹرن مارچ میں عوام کی عدم دلچسپی نے واضح کردیا ہے ملک کوئی بیرونی پالیسی نہیں چلے گی۔وہ یہاں حافظ طارق شاہ اور صاحبزادہ محمود میاں کے عصرانہ،حافظ راشد کے بیٹے معاویہ کی دعوت ولیمہ کے موقع پر جماعتی ذمہ داران اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر مولانا محمد امجد خان،قاری امجد سعید،مولانا سلیم اللہ قادری،حافظ بلال درانی،حافظ نصیر احمد احرار،حافظ فہیم الدین،محمد افضل خان،بلال احمد میر،سیٹھ راشد،مولانا میاں محمد میاں،،فداء عادل لہری مولانا بشیر یوسف زائی،قاری عمران رحیمی،قاری زکریا،قاری محمود میاں،حافظ طارق شاہ،قاری منظور الحسن چترالی،یاسر اپل،قاسم افضل،حافظ ریاض احمد،حافظ شفیق،حافظ عبدالصمد،حافظ حسن اور دیگر موجود تھے۔سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ شہریوں کاتحفظ حکومت اور اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کا روزانہ کی بنیاد پر بیانیہ تبدیل ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام فوری انتخابات نہیں بلکہ اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیکولر لادین قوتیں پاکستان میں مغربی کلچر وثقافت کوفروغ دے کر مادر پدر ازاد معاشرے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو عدم استحکام کاشکار کرنے کے لئے بیرونی ایجنڈے پر کام ہورہا ہے یہ ایجنڈا کسی صورت میں جے یوآئی محب وطن عوام کامیاب نہیں دیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے