کوئٹہ میں صرف بلڈنگزتعمیرکرنا ہما را فرض نہیں بلکہ عوام کوانصاف فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، عبد الخالق شیخ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلو چستان عبد الخالق شیخ نے کہا ہے کہ پولیس تھانہ جناح ٹاؤن اور پو لیس تھانہ کلی عمر کی تعمیر کی گئی نئی بلڈنگز سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہو ں گی، کوئٹہ میں موجود ایف سی کی 40چیک پوسٹوں میں سے 15چیک پوسٹوں پر پو لیس کو تعینات کر دیا گیا ہے آئندہ چند دنوں میں پو لیس ایف سی کی جگہ خدمات سر انجام دے گی، کوئٹہ میں صرف بلڈنگز تعمیر کرنا ہما را فرض نہیں بلکہ عوام کو انصاف فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، کوئٹہ میں آئندہ تعمیر ہو نے کے والے پو لیس تھانوں کے نام شہید پولیس آفسران کے نام پر رکھے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے پیر کو ڈی آئی جی پو لیس اظفرمہیسر، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبد الحق عمرانی کے ہمراہ پولیس تھانہ جناح ٹاؤن اورپو لیس تھانہ کلی عمر کی تعمیر کی گئی نئی بلڈنگز کے افتتاح کے موقع پر میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ آئی جی پولیس بلو چستان عبد الخالق شیخ نے کہا کہ پولیس تھانہ جناح ٹاؤن کی نئی تعمیر کی گئی بلڈنگ کاافتتاح شہید پو لیس آفیسر کی بیٹی نمرہ سے کروایا گیا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ بھی ایسے موقوں پر شہیدوں کے لواحقین کو آگے لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم ایک تھانے کی اچھی بلڈنگ بنا نے لیں لیکن وہاں سے عوام کو انصاف نہیں ملے تو وہ ہماری ناکام ہو گی میں نے پو لیس آفسران کو ہدایت جا ری کی ہے کہ اپنے رویے درست کریں۔ انہوں نے کہاکہ کمیو نٹی پو لیس پروگرام کا آغاز کر نے جا رہے ہیں جس کا نام رکھا گیا ہے بلو چستانی کو عزت دو جس مطلب ہے کہ بلو چستان کے ہر شہری کو پو لیس عزت دے پو لیس کی ہم اس انداز میں ٹریننگ کروائیں گے وہ یہاں کے کلچر، روایات کو سامنے رکھتے ہوئے عوام سے بات چیت اور عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستانی کو عزت دو پروگرام کے تحت مثبت اثرات مر تب ہوں گے اورپو لیس اہلکاروں کو آگاہی فراہم کی جائیں گی کہ کس طرح اپنے رویے میں تبدیلی لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس تھانہ جناح ٹاؤن کی نئی بلڈنگ سے جناح ٹاؤ ن کے عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہو ں گی۔ انہوں نے کہاکہ جناح ٹاؤ ن کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلات حاحل کر چکے ہیں عوام سے گزارش ہے کہ وہ پو لیس کے تعاون کریں اور اگر عوام کو لگتا ہے کہ پو لیس کے کام بہتری کی ضروت ہے تو وہ بلا جھجک ہمیں مشورہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ پو لیس کی جانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کاروئیاں کی گئی ہیں جس سے کرائم کا خاتمہ اور عوام خود کو محفوظ سمجھ سکے ابھی بھی بہت سے کرائمز باقی ہیں جن پر قابوپانا ہے پہلے کے بانسبت آج حالات کا فی بہتر ہیں ہماری منزل بیشک دور ہے لیکن عوام کے ساتھ ملکر ہماری کوششیں جا ری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں منشیات فروشوں کے اڈوں،سٹی نالے، شہر میں عام اسلحہ کی نمائش کر نے والوں کے خلاف مو ثر کاروائیاں کی گئیں جبکہ شہر میں قبضہ مافیا گروپ، اسٹریٹ کریمنلز، بھتہ خوروں اور بد معاشیاں کر نے والوں کے خلاف بھی عنقریب کاروئیاں عمل میں لائی جا ئے گی۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کو عوام کے تعاون سے مزید پر امن شہر بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پو لیس کی 29تھانے موجود ہیں لیویز ابھی تک پو لیس میں مرج نہیں ہو ئی ہے ہو نا تو یہ چاہیے تھا کہ لیویز کو پو لیس میں مرج کر دیا جائے پو لیس محدووسائل میں رہتے ہوئے کوئٹہ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ایف سی کی 40چیک پوسٹوں میں سے 15چیک پوسٹوں پر پو لیس کو تعینات کر دیا گیا ہے آئند چند دنوں میں شہر کے اندر ایف سی کی جگہ پو لیس خد ما ت سر انجاد ے گی کیونکہ پو لیس بہتر جا نتی ہے کہ عوام کے ساتھ کس طرح کا رویہ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں زیا دہ سے زیادہ مقامات پر پو لیس کو تعینات کیا جائے گا پو لیس کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے لئے مکمل طو رپر اپنا پرائمری رول ادا کرے گی،پو لیس اپنا کام دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر اداکر تی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں نئے بننے والے پو لیس تھانوں کے نام شہید پولیس آفسران کے نام پر رکھیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کاروائیاں جا ری ہیں جس میں متعدد افراد گرفتار بھی ہو چکے ہیں انہوں نے ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کو ہدایت دی کہ کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ کر نے والے خلاف کاروائی کا آغاز کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلو چستان کی کوئلہ کانوں میں بہت سے مزدور کا م کر تے ہیں اور ماضی میں انہیں اغواء کر نے کے واقعات رو نماء ہو ئے جس پر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے کاروئیاں بھی کیں اور ابھی ہم نے ایف سی، لیویز سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ایک پلان بنایا ہے کہ کوئل مائنز کے ارد گرد انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مچھ میں رو نما ء ہو نے والے واقعہ کی ذمہ داری پو لیس کی ہے ہما ری کوشش ہے کہ ہم عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے بیور و کریسی سمجھتی ہے کہ لیو یز ہو نا چاہیے میں سمجھتا ہوں کہ ایک ہی پو لیس ہو نی چاہیے لیکن عملی طو پر اس میں سستی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے قبائلی علاقوں میں جہاں پو لیس کا ہولڈ نہیں ہے وہاں قانون نافذ کر نے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔