پو لیس نے کوئٹہ سے گمشدہ بچے کو چمن سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پو لیس نے کوئٹہ سے گمشدہ ہو نے والے بچے کو چمن سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا۔ پو لیس کے مطابق پیر کوصبح بچے کے لاپتہ ہو نے کی اطلاع ملی تھی جس پر پو لیس نے بچے کی تلاش شروع کر دی اور چمن کے علاقے مال روڈ سے شیریار ولد محمد عثمان قوم بگٹی سکنہ جناح اپارٹمنٹ کوئٹہ کو بازیاب کرواکر قانونی کاروائی کرنے کے بعد بچے کے والد عثمان کے حوالے کر دیا،محمدعثمان نے سپر نٹنڈنٹ آف پولیس محمد علی کاسی، ایس ڈی پی اوسرکل چمن، ایس ایچ او سٹی چمن اور پولیس اہلکار ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے