وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات، سریاب میں گیس پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل پر بات چیت

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار اور سینئر جنرل مینیجر عبدالوحید جمانی نے کراچی میں ملاقات ۔ ملاقات میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بلخصوص سریاب میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل پر تفصیلاً بات چیت کی ۔ گوہرآباد ،کلی مینگل آباد غلام رسول مینگل ، پڑنگ آباد مستونگ کلی بڈہ زئی میں گیس کی نئی پائپ لائن بچھاۓ جانے کے کام کے حوالے سے پیش رفت کے بارے تبادلہ خیال کیا ۔ ایم ڈی نے یقین دلایا کہ کوئٹہ میں ان مسائل کے حل کے لیۓ جاری تمام منصوبوں پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا سیلاب کی وجہ سے کام میں سست روی کے باوجود منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے جس سے گیس پریشر میں کمی سمیت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے