نیشنل پارٹی کے ممبرو ضلع کوئٹہ کے صدرحاجی عطاء محمد بنگلزئی سے نصراللہ بلوچ اورماما قدیربلوچ کی ملا قات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو سمیت دیگر قائدین سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی تفصیلی ملاقات۔وائس فار مسنگ پرسنز کے رہنماوں نے لاپتہ افراد کے حوالے سے وفاقی کمیشن برائے لاپتہ افراد کے دورہ کوئٹہ کے متعلق نیشنل پارٹی کو آگاہ کیا اور اپیل کی کہ نیشنل پارٹی 15 نومبر کو کوئٹہ میں گیس کی بندیش کے خلاف ہڑتال کے پروگرام پر نظرثانی کرے۔ نیشنل پارٹی کی قیادت نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کہنے پر 15 نومبر کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف ہونے والے احتجاج کو ملتوی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان اور ملک کا سنگین ترین سیاسی مسئلہ ہے اور جو کمیشن کوئٹہ کا اس سلسلے میں دورہ کررہا ہے اس کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی نیشنل پارٹی لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن پر زور دیتا ہے کہ وہ سالوں سے لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ ایک مخصوص گروہ جو عام طور پر نیشنل پارٹی کے خلاف بلاجواز پروپیگنڈا کرتا ہے انہوں نے نیشنل پارٹی کے 15 نومبر کے احتجاجی پروگرام پر اپنے منفی رد عمل کا اظہار کیا تھا لیکن نیشنل پارٹی چونکہ ایک ذمہ دار قومی و سیاسی جماعت ہے اس لئے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈوں کو خاطر میں لائے بغیر عوامی اور قومی مفادات کے پیش نظر سیاسی فیصلوں کی پاسداری کرتی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف احتجاج کو موخر کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ کمپنی کی عوام دشمن روئیوں کے خلاف مشاورت کے بعد احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبران ورکنگ کمیٹی انیل غوری محمود رند خدائے رحیم لہڑی جمیل بلوچ ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری یونس بلوچ ضلعی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی تحصیل صدر کے صدر حبیب رند جنرل سیکرٹری اختر لانگو ڈپٹی جنرل سیکرٹری گل خان نصیر تحصیل برماہوٹل کے جنرل سیکرٹری عارف کرد غفار قمبرانی ہدایت جتک تحصیل کیچی بیگ کے جنرل سیکرٹری رحمت اللہ محمد حسنی ریاض شاہوانی مطلب شاہوانی ڈاکٹر رمضان ہزارہ مہدی ہزارہ جمعہ ہزارہ سمیت دیگر موجود تھے۔