قاسم سوری نے عمران خان پر قاتلانہ حملے، اعظم سواتی کے واقع کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں پٹیشن دائرکر دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم خان سو ری، ایم این اے منورہ منیر بلوچ، صوبائی وزیر معدنیات مبین خلجی دیگر پارلیمنٹرین، سینئر قیادت و عہداداران نے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی ار درج کرنے، صحافی ارشد شریف شہید اور اعظم خان سواتی پر تشدد کیسز پر سوموٹو نو ٹس لینے اور شفاف تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں پٹیشن دائر کر دی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد کے مقام پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے کارکن معظم شہد اور کئی افراد زخمی ہوئے لیکن ابھی تک اس قاتلانہ حملے کے خلاف (FIR) تک درج نہیں کی گئی حتی کہ قانون کے مطابق ایف آئی آر پہلی معلوماتی رپورٹ ہوتی ھے جو عام پاکستانی شہری کسی کے خلاف بھی درج کرواسکتے بعدازاں اس پر تفتیش و تحقیق ہوتی ھے علاوہ ازیں بزرگ 75 سال کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو مجرموں کے طرح اٹھا کر برہنہ کیا اور عمران خان کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشیش جب اعظم خان سواتی نہیں جھکے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ پرعزم انداز میں عمران اور حقیقی آزادی کے غازی بن کر میدان ڈٹے رھے تو پھر انکی گھریلو او نجی زندگی کو بدنام کرنے کی کوشیش کی گئی جس کی مثال کسی بھی معاشرے میں تو کیا اعلان جنگ میں بھی نہیں ملتی ہم اعلی عدلیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کیا جائے اور صحافی ارشد شریف اور اعظم خان سواتی پر تشدد پر سو موٹو ایکشن لے کر شفاف تحقیقات کرا کر قانونی تقاضے پورے کریں اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ، نوابزادہ شریف جوگیزئی، سردار خادم حسین وردگ، باری بڑیچ، حاجی سیف اللہ کاکڑ، محمد آصف ترین، داود پانیزئی نور خان خلجی، عالم کاکڑ، سید تاج آغا، جعفر کاکڑ، اختر مندوخیل، آئی ایل ایف ممبرز، وکلاء برادری اور بڑی تعداد میں عہداداران اور کارکنان نے شرکت کی۔