عمران نیازی کا مارچ جن مذموم مقاصد کے لئے تھا اس سے قوم جان چکی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جے یوآئی کے وفد کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات وفد میں مولانا امجد خان، مولانا سلیم اللہ قادری، افضل خان، حافظ فہیم الدین،محمد قاسم افضل،حافظ منظورالحسن چترالی، حافظ نصیر احرار،حافظ عمار کشمیری،حافظ یاسر اپل سمیت دیگر شامل تھے،ملاقات میں پنجاب میں پیدا سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ملاقات میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث پنجاب کی تاجر برادری کو درپیش مسائل پر گفتگوکی گئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران نیازی کا مارچ جن مذموم مقاصد کے لئے تھا اس سے قوم جان چکی ہے انہوں نے کہاکہ عوام کی فسادی مارچ سے عدم دلچسپی نے ثابت کردیا ہے ملک میں کسی ں یرونی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہوسکتی انہوں نے کہاکہ عمران فیس سونگ کے لئے اب اداروں کی منٹے تلے کررہا ہے انہوں نے کہاکہ نیازی مارچ مسترد کرنے پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مولانا حیدری اور گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی بقاء وسلامتی کاتقاضاہے تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کر یں،قبل از وقت انتخابات ملک میں انتشار و عدم استحکام کاباعث ہوں گے مولانا حیدری اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہاکہ بعض عناصر بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ملک عدم استحکام اور انتشار پیدا کرنے چاہتے ہیں لیکن پہلے بھی وہ ناکام ہوئے تھے اب بھی ناکام ہوں گے